ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / آلودگی پرسپریم کورٹ کی ہدایات، 4 ہفتے میں تمام گاڑیوں ڈیٹا بیس تیار کرے مرکز

آلودگی پرسپریم کورٹ کی ہدایات، 4 ہفتے میں تمام گاڑیوں ڈیٹا بیس تیار کرے مرکز

Fri, 11 Aug 2017 01:30:49    S.O. News Service

نئی دہلی:10/اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے جمعرات کو فضائی آلودگی کو لے کر کچھ ہدایات جاری کی ہے۔سپریم کورٹ نے اپنی ہدایات میں کہا کہ انشورنس کمپنیاں بغیر پی یوسی سرٹیفکیٹ کے کسی بھی گاڑی کا انشورنس نہ کرے۔سپریم کورٹ نے کہا کہ دہلی۔این سی آر میں ایک ماہ کے اندر تمام پٹرول پمپ پر آلودگی کی انکوائری مرکز بنائے جائے جو اس بات کو یقینی بنائے کہ ٹرینوں سے نکلنے والا دھواں اخراج معیار کے دائرے میں ہو۔ان آلودگی انکوائری مراکز کے کام کی باقاعدہ نگرانی کی جائے۔ (کورٹ میں پیش کی گئی EPCA کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 96 فیصد گاڑیاں آلودگی جانچ میں پاس ہو جاتی ہے)۔ ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت کو ملک بھر میں تمام گاڑیوں کے ڈیٹا بیس کو تیار کرنے کو کہا ہے۔ اس کے لئے حکومت کو چار ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ سپریم کورٹ اور این جی ٹی میں گزشتہ کافی عرصے سے مسلسل آلودگی کو لے کر سماعت کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے نیشنل گرین ٹریبیونل نے گنگا میں بڑھتی آلودگی کو روکنے کے لئے اہم فیصلہ سنایا ہے۔این جی ٹی نے گندگی پھیلانے والوں کے خلاف متعلق ایجنسیوں کو 50 ہزار کا جرمانہ لگانے کا حکم دیا ہے۔


Share: